کشمش ، قشمش

کشمش  :

 لاطینی/ نباتاتی نام  VITIS VINIFERA LINN

 ( فارسی ) کشمش۔ (عربی) قشمش ۔ (انگریزی) ریزنز RAISINS ۔




مشہور عام ہے ۔ انگور بے دانہ درخت میں پک کر سوکھ جاتا ہے تو وہ کشمش کہلاتا ہے۔ عمدہ وہ ہے جس کا دانہ سبز اور لمبوترا ہو اور تازہ ہو۔ سیاہ قسم ادنی ہے ۔

رنگ: سرخی مائل ، بھورا ، سبز ، سیاه ۔

ذائقه: شیریں ۔

مزاج : گرم تر مائل بہ اعتدال ۔

مقدار خوراك: 12 گرام ۔

مقام پیدائش: بلوچستان (پاکستان)، افغانستان ۔

افعال و استعمال : كثير الغذا ، مفرح ومقوی قلب  ، محلل وجالی ، ملین طبع منقی صدر، مقوی اور مبہی ۔ کشمش بطور غذا بہت کھایا جاتا ہے۔ مفرح و مقوی ہونے کی وجہ سے خفقان ، ضعف قلب میں مستعمل ہے خصوصاََ جب کہ 12 گرام کشمش کو رات کے وقت گلاب میں بھگو کر شبنم میں رکھ دیں اور صبح کے وقت کشمش کھا کر عرق نتھار کر پی لیا جائے منقی صدر ہونے کے باعث سرفہ اور تصفیہ آواز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اسپرٹ ، ایتھر اورکلوروفارم اس پر اثر نہیں کرتے۔

(غیر سمی)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.