منگوستان :
(
ہندی و بنگالی ، انگریزی) منگوستین THE MANGOSTEEN ۔
اس کا پھل
چھوٹے سیب کے برابر ، پھل کا پوست خشک
موٹا اور نرم ہوتا ہے جس کو کھاتے وقت اتار دیتے ہیں ۔
رنگ: نیلگوں
مائل بہ سیاہی ۔
مقدار خوراك:
بشكل سفوف 625 ملی گرام سے ایک گرام تک ۔۔
مقام پیدائش: اس درخت کا اصلی مسکن سٹریٹ سیٹلمنٹ اور سنگا پور
ہے۔ اس کی برما ، مایا اور مدراس میں کاشت
کی جاتی ہے ۔
افعال و
استعمال : کچے پھل کا مربا ڈالتے ہیں ۔
خشک پھل پوست سمیت کو پانی میں ابال کر اور کھانڈ ملا کر شربت بنا لیتے ہیں اور اس
کو پرانے اسہال و پیچش میں استعمال کراتے ہیں ۔ سٹریٹ سٹیلمنٹ میں یہ پھل سوزاک
وقرحہ کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اس سے پیپ کے اخراج
اور جلن میں کمی ہوجاتی ہے ۔