منمنا ، سمنہ ، شیلم ، گندم دیوانہ

منمنا  :

 

سمنہ ۔ (عربی) شیلم ۔ ( فارسی ) گندم دیوانہ ۔ (انگریزی) ارگٹ ERGOT۔



 

ایک دانہ ہے ۔  جو سے باریک اور بہت چھوٹا اور منڈوے کے برابر گول ، بہتر وہ ہے جو فربہ سیاہ اور سخت ہو۔ اس کا پودا گیہوں کے پودے کے مشابہ ہوتا ہے ۔  گیہوں کے کھیت میں پیدا ہوتا ہے۔ اندرونی طور پر مستعمل نہیں ۔

 

 رنگ: سرخی مائل ۔

 

ذائقہ : تلخ ۔

 

مزاج : گرم خشک بدرجه دوم ۔

 

افعال و ال : جالی ، محلل اور محدر ہے ۔ شراب کے ساتھ پیس کر درد پہلو پر اور سرکہ میں پیس کر داد ، گنج وغیرہ جلدی امراض میں لگاتے ہیں ۔  اعضاء کو سست اور بے حس کرتا ہے ۔انڈے کی سفیدی کے ہمراہ سختیوں کو تحلیل و نرم کرتا ہے ۔ اس کا لیپ چھبے ہوئے کانٹے کو گوشت کے اندر سے باہر کھینچ لاتا ہے ۔

 

(قریب بسم)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.