مامیثا سرخ :
لاطینی نباتاتی نام PAPAVER RHOEAS
(
فارسی) بن پوسته ۔ (انگریزی) کارن پاپی CORN POPPY ۔
ایک قسم کی
مفروش بوٹی مانند پوست کے جس کے پتے اور شاخیں وغیرہ کوٹ کر نچوڑ کر جوش دیتے ہیں
۔ جب گاڑھا ہوجاتا ہے تو بلوطی شکل کے قرص بنا لیتے ہیں ان کوشیاف یا عصارہ مامیثا
کہتے ہیں ۔ بہتر وہ ہے جس کا رنگ زرد مائل
بہ سیاہی ہو اور وزن ہلکا ہو، بو تیز اور آسانی سے ٹوٹ سکے اور پانی میں جلد
حل ہوجاۓ
۔ قوت اس کی سات سال تک باقی رہتی
ہے۔
رنگ: پھول سبز ، زرد اور سرخ ۔
ذائقه: تلخ ۔
مزاج: سرد خشک
درجہ دوم ۔
بدل: سماق ۔
مقدار خوراک:
ایک گرام تا دو گرام ۔
مقام پیدائش:
شام ، ایران ۔
افعال و
استعمال: مبرد، قابض ، مجفف اور رادع ہے۔
ہرے دھنیے کے پانی میں پیس کر آنکھ کے آس پاس لیپ کرنے سے گرمی سے آنکھ آجانے کو
مفید ہے ۔ اس کا لیپ گرم ورموں ، سرخ بادہ وغیرہ کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ آنکھ
کے معالجات میں بہت مستعمل ہے ۔ ضعف بصر
اور استرخاۓ جفن میں اکتحالاََ مفید ہے۔ آنکھ کے زخم کو صاف و پاک کرتی ہے۔ قابض
اور مبرد ہونے کی وجہ سے اسہال صفراوی میں اس کا سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔ (غیرسمی
)