گوشت ہد ہد :
(عربی) لحم الہد ہد ۔( فارسی) گوشت مرغ سلیمان (سندھی)
ہدود پکھی جو گوشت۔ (انگریزی) ہوپوزمیٹ HOOPOE’S MEAT ۔
خشکی کا جانور
ہے ۔ سر منہ اور چونچ رنگین
، سر پر خوشنما تاج ۔
ذائقه: بسانده
۔
مزاج : گرم وخشک ۔
افعال و استعمال: سدہ کھولتا ہے ۔ قولنج ،
پیچش اور گردہ و مثانہ میں منجمد خون کو نافع ہے ۔ اس کا دل گھی میں بریاں
کرکے کھانا مقوی ذہین حافظہ ہے۔ خشک دل مقوی باہ ہے ۔ پتے
کا سرمہ مقوی بصر ہے ۔ اس کو بعض مقامات
پر چکی راہا کہتے ہیں۔