گج پیپل ، چوک ، چپٹی ، چائی ، لینڈی پیپل ، چوبیہ ، چب

گج پیپل   :

بڑی پپلی ۔ ( اردو ) ( گجراتی) ۔ چوک ۔ ( بنگالی) چپٹی ۔ چائی ۔ ( مالوہ ) لینڈی پیپل ۔


اس کی بیل درختوں پر چڑھتی ہے۔ گج پیپل کی بیل کو ہندی میں چوبیہ یا چب کہتے ہیں ۔ اس کا تنا اور شاخیں گانٹھ دار ہوتی ہیں ۔ اگر ان گانٹھوں پر چوٹ لگائی جائے تو چب کی لکڑی دو لمبےٹکڑوں میں تقسیم ہوجاتی ہے ۔ اس کے پتے پان کے پتوں کی مانند اور اس کا پھل پیپل (فلفل دراز)  سے مشابہ ہوتا ہے لیکن اس سے بڑا ہوتا ہے اس لیے گج پیپل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہی بطور دواء مستعمل ہے ۔

ذائقہ: کسیلا تیز ۔

مزاج : گرم و خشک درجه ۳ ۔

مقام پیدائش: فرید پور ( مشرقی پاکستان ) کوچ بہار، دکن وغیرہ مرطوب مقامات میں بکثرت ہوتی ہے ۔

افعال و استعمال: کا سرریاح اور محرک ہے ۔  دافع امراض بلغمیہ  ۔  دوسری ادویات کے ہمراہ دمہ اور اسہال میں استعمال کرتے ہیں شب کوری کیلیے گج پیپل شہد خالص میں گھس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں۔

مقدارخوراک: ایک گرام سے دو گرام تک ۔ (غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.