موٹھ :
(ہندی)
راج ماش ۔ ( فارسی ) ماش ہندی ۔ ( بنگلہ )
بن مونگ ۔ ( گجراتی ) مٹھ ۔ (مرہٹی )
مٹکیا ۔ (انگریزی) کڈنی بینز KIDNEY BEANS ۔
مثل مونگ ایک
مشہور غلہ ہے ۔ دانہ مونگ کے ہم شکل ہوتا ہے ۔ اس کی دال پکا کر کھائی جاتی ہے ۔
اس کی بیلیں پھلتی ہیں ۔ اس کے پتے آڑو کے
پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ جنگلی موٹھ کو بانگر موٹھ کہتے ہیں۔ اس میں پروٹین ۲۳
فیصد اور کاربوہائیڈریٹ ۵۲ فیصد ہے ۔
رنگ: سرخی
مائل ۔ جڑ سفید ۔
ذائقه:
پھیکا ۔
مزاج: گرم ۱ ۔
خشک۲ ۔
مقام پیدائش:
فصل خریف میں پیدا ہوتا ہے ۔
مصلح: شیر گاؤ
، گھی ۔
افعال و
استعمال : زود ہضم ہے اور قابض بھی ۔ پیٹ
میں قراقر پیدا کرتا ہے ، خون صاف کرتا ہے۔ قلیل الغذا ہے ۔ سرد بلغمی امراض
مثلاََ استسقاء میں اس کا استعمال مفید بتایا گیا ہے۔ بخار میں اس کا پانی مفید ہے
مگر بغیر گھی کے ۔ اس کی جڑ نشہ لاتی ہے۔ ورم کو کو تحلیل کرتا ہے ۔ پھاگن اور چیت
میں اس کا کھانا مفید ہے۔۔