موتی :
لاطینی
نام MYTILUS MARGARETIFERUS
(عربی
) لو لو ۔ (فارسی ) مروارید ۔ (انگریزی) پرلز PEARLS ۔
یہ مرواریدی صدف سے نکالے جاتے ہیں ۔ جو موتی
دانہ خشخاش کے برابر ہوتے ہیں وہ دواء مستعمل ہیں
۔ اصل ہونے کی شناخت یہ ہے کہ اگر آب لیموں میں تر کیا جائے تو نرم ہو جاتا
ہے۔ کانچ کے نقلی موتی سب یکساں گول ہوتے ہیں اور پیسنے میں کانچ کی طرح سخت اور
کرخت ہوتے ہیں ۔
رنگ: سفید و
براق ۔ جس موتی میں ذرا سی زردی یا سرخی کی جھلک ہوتی ہے اسے زیادہ پسند کیا جاتا
ہے ۔ چونے جیسا بے آب موتی سب سے نکما سمجھا جاتا ہے ۔
ذائقہ :
پھیکا ۔
مزاج : سرد و
خشک بدرجہ دوم ۔ نزد بعض معتدل ۔
مقدار خوراك:
نصف رتی ۔
مقام پیدائش:
تناولی ۔
مدورا ۔ جنوبی لنکا ۔ بصرہ ۔
افعال و
استعمال: مقوی اعضائے رئیسہ اور مقوی بصارت ہے۔ فرحت و لطافت بخشتا ہے ۔ اعضائے
رئیسہ اور اکثر اعضاء کوقوت بخشتا ہے ۔ منہ سے خون آنے کو روکتا ہے ۔ بہتے ہوئے خون کو بند کرتا ہے ۔ خونی اور
صفراوی دستوں کو بند کرتا ہے ۔ قابض اور
حابس ہونے کی وجہ سے جریان ، سیلان الرحم ، کثرت حیض کے لیے مستعمل ہے
۔ اس کو بغیر حل کئے ہوئے استعمال نہ کرنا
چاہیے ۔ اس کو کھرل کرنا ہو تو آب لیموں کے چند قطرے ملالیں ۔
(غیرسمی
)