موچرس ، سینبھل کی گوند

موچرس :

 

 (لاطینی / نباتاتی نام  SALMALIA MALABARICUM DC

 

( سینبھل کی گوند ) ۔ (انگریزی) سلک کاٹن ٹری گم SILK COTTON TREE GUM ۔

 



 سینبھل درخت کی گوند ہے ۔ جب پہلے پہل درخت سےنکلتی ہے تو سفید گاڑھی اور لیس دار ہوتی ہے ۔ بالآخر خشک ہو کر سرخ رنگ کے گول کھو کھلے ٹکڑوں کی صورت اختیار کر لیتی ہے ۔  یہ ٹکڑے آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں ۔ اس میں ٹینک ایسڈ اور گیلک ایسڈ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس درخت کی جڑ کو موصلی سینبھل کہتے ہیں ۔ اس کو علیحدہ بیان کیا گیا ہے ۔

 

رنگ:  سرخ سیاسی مائل ۔

 

ذائقہ : کسیلا اور لیس دار ۔

 

مزاج :  سرد ۲ ۔ خشک ۳ ۔

 

مقدار خوراک :  ساڑے تین گرام سے چار گرام تک ۔

 

افعال و استعمال: قابض ،  ممسک ، مجفف اور حابس الدم ہے ۔ دستوں اور حیض کو بند کرتا ہے۔ اس کو دیگر ادویہ کے ہمراہ اسہال پیچش ، جریان ،  سیلان الرحم اور کثرت حیض میں سفوف یا معجون کی شکل میں استعمال کرتے ہیں ۔

 

معجون موچرس اس کا مشہور مرکب ہے۔

 

رطوبت رحم کو خشک کرتی ہے۔ اس کا منجن دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کا لتہ کر کے رکھنا رطوبت رحم کو خشک کرتا ہے ۔

 

(غیرسمی )

 

 کیمیاوی تجزیہ: سے معلوم ہوا ہے کہ موچرس میں ٹینک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.