ناگر موتھ ، سعد کوفی ، مشک زیر زمین ، موتھ ، ڈیلہ گھاس ، موتھا

ناگر موتھ  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  CYPERUS ROTUNDUS LINN

 

(عربی) سعد کوفی ۔ (فارسی) مشک زیر زمین ۔ ( بنگالی) موتھ ۔ (پنجابی) ڈیلہ گھاس ۔ ( گجراتی) موتھا ۔ (انگریزی) سویٹ سائپرس SWEET CYPERUS۔

 



ایک نبات کی گرہ دار جڑ ہے۔ اطباء ہدایت کرتے ہیں کہ اس کو استعمال سے پہلے پانی میں دو چار روز تر کرکے خشک کرلیا جاۓ۔

 

 رنگ: سیاه ۔

 

ذائقه: تلخ خوشبودار ۔

 

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراک: ایک گرام تا تین گرام ۔

 

مقام پیدائش: پنجاب ، اودھ اور بنگال کی ریتلی نمناک زمین میں کثرت سے پیدا ہوتی ہے۔ کوفہ کا اچھا ہوتا ہے اس لیے سعد کوفی کے نام سے مشہور ہے ۔

 

افعال و استعمال : مقوی دماغ و قلب اور مقوی اعصاب و مقوی معده و کاسر ریاح ۔ اس کی تازہ گرہ دار گانٹھوں کا لیپ بنا کر پستانوں پر لگانا مولد شیر ہے ۔ اس کا اندرونی استعمال زیادہ تر ضعف اعصاب ودماغ ، معده میں کرتے ہیں ۔ ہیضہ میں سعد کوفی اور پودینہ کا جوشاندہ پلاتے ہیں ۔ اگر جگر میں سوء مزاج بارد کی وجہ سے غذا ہضم نہ ہو اور اسہال آتے ہوں تو سعد کوفی کا سفوف ایک گرام مخیض  بقر کے ساتھ کھلانا مفید ہے ۔

 

(غیرسمی)

 کیمیاوی تجزیه: ناگر موتھ میں حسب ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں۔ آئل ،  کاربوہائیڈریٹ ، کھار اور راکھ پائے جاتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.