عصاره ریوند :
لاطینی
نباتاتی نام RHEUM EMODI WALL EXTRACT
(عربی)
فرفیران ۔ (ہندی) لال رس ۔ (سندھی) ریوندرس۔ (انگریزی) ایکسٹریکٹ ری ای EXT.RHE ۔
ریوند کی جڑ
کا عصارہ منجمد اور خشک کیا ہوا۔ اس میں ٹے نین ہے ۔ اور اس کا جزواعظم کرائی
سوفین ہے۔
رنگ: زرد ۔
ذائقہ: تلخ ۔
مزاج: گرم ۱
خشک ۲ ۔
مقدار خوراك:
125 ملی گرام سے 500 ملی گرام ۔
افعال و
استعمال: مسہل ومدر ہے۔ لقوہ ، فالج ، استرخا تشنج امتلائی ، بلغمی کھانسی اور
جنون کو مفید ہے۔ یہ دوا بڑی آنت میں
پہنچتی ہے تو دست آنے لگتے ہیں۔ اس دوا کے استعمال سے پیشاب کا رنگ زرد ہو جا تا
ہے۔
نوٹ: ملک سیام کی رال دار گوند گیموج بھی عصارہ
ریوند کے نام سے مشہور ہے ۔ لیکن درحقیقت
یہ عصارہ ریوند نہیں ہوتی چونکہ اس کا رنگ
اور اس کے افعال و خواص مثل عصارہ ریوند کے ہیں ۔ اس لیے عصارہ ریوند کے نام سے ہی
مشہور ہوگئی ہے ۔