عقیق ، ، عقیق یمنی ، کارنی لین

عقیق  :

 لاطینی نام   SILICON DIOXIDE

(فارسی ۔ عربی ) عقیق یمنی ۔ (انگریزی) کارنی لین CORNELIAN ۔




مشہور پتھر ہے جو چمکدار اور صاف ہوتا ہے جس وقت کان سے نکلتا ہے ۔ کم رنگ ہوتا ہے ۔ پکانے سے رنگین ہو جاتا ہے۔ سرخ وشفاف اعلی قسم سمجھی جاتی ہے۔ جس ٹکڑے میں مختلف رنگ کے طبقات یعنی پرت ہوتے ہیں اس کو جزع کہتے ہیں ۔  جس جزع میں صرف سفید و سیاہ دو رنگ ہوتے ہیں اس کو سنگ سلیمانی کہتے ہیں اور جس جزع میں سبز وزرد خطوط ہوتے ہیں وہ لہسنیا کہلاتا ہے ۔

رنگ: مختلف عموماََ  سرخ چمکدار ۔

ذائقه: پھیکا ۔

مزاج: سرد وخشک درجہ دوم ۔

مقدار خوراک: 750 ملی گرام سے 1 گرام ، کشته 125 ملی گرام سے 500 ملی گرام ۔

مقام پیدائش: اس کی کان یمن میں ہے ۔

مصلح: کتیرا وشکر سفید ۔

بدل: بیخ مرجان ۔

افعال واستعمال: مقوى ومفرح قلب ، خفقان کو نافع ، مقوی بصر۔ اس کو قلب پر لٹکانا دافع خفقان ہے ۔ اس کا کشتہ سیلان خون کو بند کرتا ہے۔ کثرت حیض ، نفث الدم اور خفقان میں کھلایا جاتا ہے۔

کیمیائی تجزیہ: اس میں نمایاں عناصر ۔ ایلومینیم ، سیلیکان ، لوہا اور میگنیشیم پاۓ جاتے ہیں۔

(غیرسمی)

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.