کھیس ، لبا ، فرشتہ ، پیوسی ، پھینس ، ناراہ ، پس ، بوہلی

کھیس   :

 لاطینی نام  COLOSTRUM

(ہندی) کھیس ۔ (عربی) لبا ۔ (فارسی) فرشتہ ۔ (اردو) پیوسی ۔ (بہار) پھینس ۔ (ملتانی) ناراہ ۔ (سندھی) پس ۔ ( پنجابی)  بوہلی ۔ (انگریزی) کولوسٹرم COLOSTRUM ۔




اس غلیظ دودھ کو کہتے ہیں جو بچہ پیدا ہونے سے۳۔۴ روز بعد تک حیوانات گاۓ بھینس وغیرہ دیتی ہے ۔ یہ آگ پر پکانے سے نیم منجمد ہو جاتا ہے ۔

مزاج: سرد وتر بدرجہ اول ۔

افعال و استعمال: مقوی باہ اور مسمن بدن ہے لیکن نفاخ اور دیر ہضم ہے۔ جن اشخاص کا معدہ کمزور ہو ان کو موافق نہیں پڑتی ۔ جو گاۓ اول مرتبہ بچہ جنی ہو اس کا پہلے پہل نکالا ہوا دودھ تازہ تازہ بالخاصہ مرض دمہ کے لیے مفید بیان کرتے ہیں۔

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.