نوشادر :
(انگریزی نام)
AMMONIUM
CHLORIDE
(عربي) ملح النار۔ (سندھی) اچھرو ۔ (ہندی)
نوسادر ۔ (بنگالی) نشیدل ۔ (سنسکرت)
نرسادر۔ (انگریزی) ایمونیم کلورائیڈ ۔
شورے کی طرح
ایک چیز ہے۔ غیر صاف شدہ نوشادرکو نوشادر کانی اور ڈنڈے کی شکل والے کونوشادر
پیکانی کہتے ہیں ۔
رنگ: سفید ۔
ذائقه: شور ۔
مزاج: گرم۳
خشک ۳۔ ۔
مقدار خوراک:
250 ملی گرام تا 1 گرام ۔
افعال و
استعمال: جالى ، محلل اورام ، ملطف موارد ، منفث بلغم ، محرک جگر اور مدر بول ہے۔
جالی ہونے کی وجہ سے بطور سرمہ پھولا ، بیاض چشم ، سیل اور جالا وغیرہ میں لگاتے ہیں۔ قاطع بلغم
ہونے کے باعث بلغمی کھانسی اور دمہ میں مستعمل ہے۔ اس کو طحال وجگر کی سختی ، ورم
الکبد ، عظم الکبد ( بڑھے ہوۓ جگر ) درد شکم اور یرقان میں کھلانا بہت نافع ہے ۔
حب کبد نوشادری اس کا مشہور مرکب ہے۔