گوکھرو ، خسک ، خار خسک ، بکھڑو ، بھکڑا ، گوکھری ، سرائے ، نرانجی ،

گوکھرو  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   TRIBULUS TERRISTRIS LINN

(عربی) خسک ۔ ( فارسی)  خارخسک ۔ (سندھی) بکھڑو ۔ ( پنجابی)  بھکہڑا ۔ (بنگالی)  گوکھری ۔ (مرہٹی ) سرائے ۔ (تامل) نرانجی ۔ (سنسکرت) گوکھرو۔ (انگریزی) سمال کال ٹراپس (سیڈز) (SMALL CALTROPS (SEEDS ۔



ایک بیل دار بوٹی کا خاردار، سہ گوشہ پھل ہے ۔ اس کے پتے چنے کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔ میدانی گوکھرو پہاڑی گوکھرو کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے۔ اس میں ایک ایلکلائیڈ اور فراری تیل خفیف مقدار میں اور نائٹریٹس کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس کی مدر بول تاثیر موخرالذکر دونوں اجزا کی وجہ سے ہے ۔ خرد وکلان دو قسم کا ہوتا ہے۔ خرد زیادہ مستعمل ہے ۔ بڑے گوکھرو کی جھاڑ دار بیل ہوتی ہے۔ پتے سفیدی مائل لمبے قدرے گول اور کنگرے دار ہوتے ہیں ۔  پھل چہار گوشہ ہو تے ہیں۔

 چاروں کونوں پر ایک ایک کانٹا ہوتا ہے۔ خام پھل کا رنگ ہرا ہوتا ہے ۔ پکنے پر پیلا  ہوجاتا ہے اور خشک ہو کر مٹیالے رنگ کا  ہوجاتا  ہے ۔

رنگ:  پھل سبنر ۔ زرد مٹیالا ۔ پھول زرد ۔

ذائقه: پھیکا  ۔

مزاج :  گرم خشک درجہ اول ۔ لیکن آیوروئید میں اسے سرد بتلایا گیا ہے۔ تجربہ سے بھی سرد ہی معلوم ہوتا ہے ۔

 مقدار خوراك: 7 تا 5 گرام ۔

 مقام پیدائش: پاکستان، ایران و ہندوستان کے خشک مقامات پر فصل خریف میں بافراط ہوتا ہے۔ بڑا گوکھرو گجرات کا ٹھیاواڑ ، بندھیا چل وغیرہ کی ریتلی اور پتھریلی زمین میں زیادہ ہوتا ہے۔

مصلح : شیر گاو ۔

افعال و استعمال: مدرحیض ومدربول ، گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے ۔ مقوی باہ ، جریان عسر البول، احتباس بول اور سوزاک میں بکثرت مستعمل ہے ۔  یہ انگریزی دوا جونیپر کا قائم مقام ہے۔ سوزش بول اور سوزاک میں تخم خیارین اور تخم خرپزہ کے ہمراہ اور گردہ ومثانہ کی چھوٹی کنکریوں کے اخراج کے لیے آلو بالو اور دوقو کے ساتھ شیرہ کی صورت میں استعمال کرتے ہیں ۔ بعض لوگ اس کے پتوں کا نرم ٹہنیوں سمیت ساگ پکا کر بھی کھاتے ہیں ۔ ورم گردہ مزمن میں پیشاب میں ایلبیومن آنے لگے اور استسقا ہوکر جسم پر آماس ہو تو گوکھرو بہت مفید پڑتا ہے۔

آگ سے پیدا شدہ ورم کو زائل کرنے کے لیے اس کو گھوٹ کر باندھتے ہیں ۔ بمنزلہ تریاق ہے۔  چکروت لکھتا ہے کہ پیشاب جل کر آتا ہو تو گوکھرو جوکھار کے استعمال کرنا چاہیے ۔  یہ دشمول کی دس دواؤں میں شامل ہے ۔ اس لیے وئید بہت استعمال کرتے ہیں۔

( غیرسمی)

 کیمیائی تجزیه: گوکھرو میں حسب ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں۔

آئل ،  رال اور نائٹریٹس

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.