غافث ، حشیشہ الغافث ، خلہ ، دانپھل

غافث  :

(عربی) حشیثہ الغافث ۔ (فارسی ) خلہ ۔ ( سندھی) دانپھل ۔ (انگریزی) ڈی ذے لل .D ZELIL ۔

ایک خار دار نبات ہے جس کے پتے لمبے چوڑے اور روئیں دار ہوتے ہیں اور بھنگ  کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں ۔۔ پھول طولانی مثل گل نیلوفر ۔ اس کے پھول اور اس کا عصارہ دواءََ مستعمل ہیں ۔ عصارہ کی ٹکیہ پرلفظ غافث کی مہر کی ہوتی ہے ۔

رنگ: پھول اودے وسیاہی مائل ۔

ذائقہ: سارے اجزا نہایت تلخ ۔

 مزاج گرم ۱۔ خشک۲۔

 مقدار خوراک: چار گرام تا چھ گرام ۔

مقام پیدائش: ایران ۔

افعال و استعمال: نافع حمیات مرکبہ ۔ محلل ورم ، ملطف مواد ، مفتح عروق اور مقطع اخلاط ہے ۔

 اس کو زیادہ تر اورام جگر ، صلابت جگر وطحال ، سوءالقنیہ اور پرانے بخاروں میں کھلاتے ہیں۔ اس غرض کے لیے عصارہ غافث اکثرمعجونات اور اقراص میں شامل کیا جاتا ہے ۔ علامہ انطاکی فرماتے ہیں کہ غافث بخاروں کی حرارت اس قدر بجھاتا ہے کہ بعض اطبا اس کے سرد ہونے کے قائل ہوگئے ہیں ۔ خلطوں کولطیف کرتی ہے اور مادہ کو چھانٹتی ہے اور جلا کرتی ہے اور رطوبت کو جذب کرتی ہے اور جگر و طحال کو سدو کھولتی ہے ۔ پسینہ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے اور دودھ بھی جاری کرتی ہے۔ قوت اس کی تین برس تک رہتی ہے ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.