عناب ، جوجوبی فروٹ

عناب :

 لاطینی/ نباتاتی نام  ZAZYPHUS VULGARIS

انگریزی  جوجوبی فروٹ ۔  JUJUBE FRUIT۔

 




ایک پھل سوکھے بیر کی مانند ، اس کا درخت بیری کے درخت کے برابر ہوتا ہے ۔ اس کے پتے بیری کے پتوں سے تھوڑے ضخیم اور لمبے ہوتے ہیں ان پتوں کا ایک رخ روئیں دار ہوتا ہے ۔ درخت کی لکڑی اور چھال کا رنگ سرخ ہوتا ہے ۔

 رنگ: سرخ ۔

ذائقه: شیریں ۔

مزاج: معتدل مائل بہ حرارت  ورطوبت ۔

مقدار خوراك: 5 تا 7 عدد ۔

افعال و استعمال: گاڑھے خلطوں کو نرم کرتا ہے اور ملین طبع ہے ۔ کل خلطوں کو دستوں کی راہ نکالتا ہے۔ ملین صدر ہے ۔ حلق کے گھرگھرانے کو مفید ہے۔ خون صاف کرتا ہے۔ خون کے جوش اور حرارت کو تسکین دیتا ہے ، خسرہ ، چیچک ، نزلہ ، زکام اور خشک کھانسی ، خشونت سینہ کو نافع ہے ۔ اس کا شربت یا خیساندہ بنایا جاتا ہے۔ خاکسی کے ساتھ جوش دے کر پینا میعادی بخار کے لیے سود مند ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.