مہندی :
لاطینی نباتاتی نام LAWSONIA INERMIS LINN
(عربی۔
فارسی ) حنا ۔ (پشتو) نکریزہ ۔ ( بنگالی ) مہدی ۔ (انگریزی) حنا HENNA ۔
یہ پتے برگ سنا سے مشابہ ہوتے ہیں ۔ ہاتھ اور بال رنگنے کے کام آتی ہے ۔
رنگ: سبز ۔
ذائقہ: کسیلا
اور تلخ ۔
مزاج : سرد ۲۔
خشک ۲ ۔
مقدار خوراك:
تین گرام تا پانچ گرام ۔
افعال و
استعمال: مصفی خون ، مدر بول ، مسکن الم اور محلل ہے۔ جلد کی بیماریوں ، خارش،
جذام ، آتشک اور یرقان میں اس کا جوشاندہ فائدہ کرتا ہے ۔ اس کے پتوں کے جوشاندہ
سے کلیاں کرنا منہ آنے کے لیے نافع ہے۔اس کا لیپ ورم وآبلہ اور ہاتھ پاؤں کی سوزش وجلن کے لیے مفید ہے۔
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے صرف حنا لگانا کافی ہے ۔ اس کے پھولوں کا عطر
بنایا جاتا ہے ۔ پھولوں کو کپڑوں میں رکھنے سے کیڑے نہیں کھاتے
۔
(غیرسمی)