نفط :
(عربی)
زیت الجبل ۔ (انگریزی) راک آئیل ROCK OIL۔
ایک بدبودار
روغن ہے جو کنوؤں سے مثل پانی کے نکلتا ہے ۔
رنگ: سفید و
سیاه ۔
ذائقه : تلخ و
بدبودار ۔
مزاج : گرم 4
خشک 4 ۔
مقدارخوراك:
دو گرام ۔
افعال و
استعمال: مسام کے سدے کھولتا ہے ۔ پیٹ کے کیڑے
مارتا ہے ۔ لیپ ریاح تحلیل کرتا ہے ۔ فالج لقوہ اور خدر کے لیے مفید ہے ۔ اس میں کپڑا تر کیا ہوا رکھنا حیض جاری کرتا ہے
۔ سرد بیماریوں کو مفید ہے۔
(
قریب بسم)
نوٹ: یہ اقصائے عراق سے آتی ہے ۔ عرب نفط ابیض (
پٹرول ) سے واقف تھے ۔ طبری نے فردوس الحکمت میں اس عجوبہ فطرت کا ذکر کیا ہے جو
دور سے آگ پکڑ لیتا ہے۔