مکھن ، زبد ، مسکہ کوچ ، بٹر

مکهن   :

 (عربی) زبد ۔ (فارسی) مسکہ ۔ (پشتو) کوچ ۔ (انگریزی) بٹر BUTTER ۔



 مشہور عام ہے ۔ اس میں ۸۷ فیصد چکنائی ، ۵ فیصد پنیر، ۵ فیصد شکر شیر، ۷ تا ۱۱  فیصد پانی ہوتا ہے ۔  سب سے اچھا مکھن گائے کے دودھ کا ہوتا ہے۔

 پہچان  : بعض لالچی مکھن فروش مکھن میں تقریبا ۲۵ فیصد تک پانی ملا دیتے ہیں ۔ ایسے مکھن کو گرم کیا جاۓ تو اس کا پانی نیچے جمع ہوجاتا ہے۔

 

 رنگ: سفید ۔

ذائقه : خوش مزا -

 

مزاج : گرم تر۔

 مقدار خوراك: 12 تا 24 گرام ۔

 

افعال و استعمال: ملطف اور مقوی دماغ ہے ۔ بدن کو موٹا کرتا ہے سدہ کھولتا ہے ، آواز کوصاف کرتا ہے ، ظاہری اور باطنی اورام کو مفید ہے۔ مسکہ اور شہد ملا کر شیر خوار بچوں کے مسوڑوں پر ملنے سے دانت آسانی سے نکلتے ہیں ۔ کھانسی کو نافع ۔ فضلات کو براہ پیشاب خارج کرتا ہے۔۔۔ ذات الجنب اور ذات الریہ  کو ہمراہ شہد کے نافع ہے ۔  جلد کو نرم کرتا ہے۔ جب کثیف دودھ سے مکھن نکالا جاتا ہے تو وہ ایسا ہی خطرناک ہوتا ہے جیسا کہ خراب دودھ ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.