مکھانہ :
لاطینی
نباتاتی نام EURYALE FEROX
(اردو)
مکھانا ۔ (انگریزی) لوٹس سیڈز پارچڈ LOTUS SEED PARCHED ۔
کنول گٹہ سے
بنایا جاتا ہے ۔ اس پودے کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے
ہیں ۔ اس کی جڑ چقندر کے برابر ہوتی ہے ۔
اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہر ایک خانے کے اندر سے گول سیاہ تخم نکلتے ہیں
جن کا مغز سفید اورلیس دار ہوتا ہے ۔ اس کا پودا
تالابوں میں پیدا ہوتا ہے ۔
رنگ: سیاه ۔
ذائقہ: مغز
شیریں لیسدار ۔
مزاج: سرد وتر
بدرجہ اول ۔
مقدار خوراك:
12 گرام ۔
افعال و
استعمال: سارے بدن اور اعضاء کوتقویت دیتا ہے ۔ مولد منی ہے۔ جریان اور ضعف باہ کے
لیے سفوفات میں شامل کر کے کھلاتے ہیں ۔ مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور
کرنے کے لیے حلوائیں شامل کر کے دیتے ہیں۔