قنطوریون صغیر
:
لاطینی/ نباتاتی نام POLYCARPA CORYMBOSA
(عربی) قنطوریون ۔ (فارسی) کریون۔ (انگریزی)۔
روسا ویبیانا ROSA WEDBIANA ۔
یہ غیرملکی نبات پودینہ کے مشابہ ہوتی ہے۔ ایک
بالشت کے برابر یا اس سے کچھ زیادہ بڑی ہوتی ہے۔ پھول سرخ کسی قدر نیلے پن کی طرف
مائل ہوتا ہے ۔ تخم گیہوں کے مشابہ ۔ یہ
پانی کے کنارے کنکریلی زمین پر آخر فصل ربیع میں اگتی ہے اور ابتدائے گرما میں
پھول اور بیج آجاتے ہیں۔
رنگ: سبز ۔ پھول سرخ ۔
ذائقہ : تلخ
اورکسی قدر بکھٹا ، تیز بو ۔
مزاج : گرم
خشک درجہ سوم ۔
مقدار خوراک:
ایک تا تین گرام ۔
افعال و
استعمال: مدر بول و حیض و منفث بلغم ہے۔ ہرقسم کے مواد خصوصاََ بلغمی کو دستوں کی
راہ نکالتی ہے اور جگر کی سختی کو دور کرتی ہے۔