قونیوں ، شوکران ، دورس ، تفت ، اکوہی ، کونائم

قونیوں  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   CONIUM MACULATUM LINN

(عربی) شوکران ۔ ( فارسی ) دورس، تفت ۔ (سندھی) اکوہی۔ (لاطینی ) کونائم ۔ (انگریزی) ہیم لاک HEMLOCK ۔




ایک نبات ہے ۔ پتے کھیرے کے مشابہ ، شاخیں سونف کی مانند ، پھول چھتر دارسفید اورتخم انیسوں کے مشابہ ہوتے ہیں ۔

رنگ: بھوری ۔

ذائقه: تلخ ۔

مزاج : سرد ۴،  خشک ۳۔

مقدار خوراك: 125 ملی گرام سے 250 ملی گرام ۔

مقام پیدائش: یورپ و شمالی ایشیاء۔ بہترین وہ ہے جو کوہستان تفت پر پیدا ہوتی ہے ۔

افعال و استعمال: بیرونی طور پر مخدر، مسکن الم اور دافع تشنج ہے ۔ اس لیے اس کو وجع مفاصل حار، نملہ ، جمرہ اور اوجاع چشم میں لیپ کرتے ہیں۔ اعضاء کوسست کرتی ہے۔ پتوں اور بیج کا لیپ پستان بڑھنے کو روکتا ہے۔ لیپ گرمی کے دردوں اور ورموں کومفید ہے۔ داخلاََ  دافع تشنج ۔ نیند آور ہونے کی وجہ سے ام الصبیان ، دمہ ، رعشہ ،عرق النساء اور کالی کھانسی میں دیتے ہیں ۔ منی کو خشک کرکے امساک لاتی ہے اس لیے ممسک ادویہ میں بھی شامل کرتے ہیں ۔

 بقدرسات گرام مہلک ہے۔ حکیم سقراط کو یہی زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا ۔

(سم قاتل)

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.