قنطوریون ، قنطوریون کبیر ، لوفائی کبیر

قنطوریون کبیر :

(عربی)۔ ( فارسی ) لوفائی کبیر ۔۔




ایک گھاس ہے۔  دندانہ دار اور سبز ، پتے گذر کے پتوں کی مانند پھول سرمئی رنگ،  گول ۔ اس کے بیج میں اون کی مانند ایک چیز ہوتی ہے، جڑ موٹی اور وزنی ، دوگز تک لمبی ہوتی ہے۔

 رنگ: جڑ سرخ ، پھول سرمئی ۔

ذائقہ: قدرے ترش ۔

مزاج : گرم درجہ دوم خشک درجہ سوم ۔

مقدار خوراك: 3 گرام ۔

مصلح: صمغ عربی ، کتیرا ۔

بدل: رسوت ۔

افعال واستعمال: پیشاب وحیض لاتی ہے اور مسہل مواد و بلغم جگر و طحال کا سدہ کھولتی ہے اور بلغمی قولنج ۔ میں اس کے جوشاندہ سے حقنہ کرتے ہیں ۔ رینگن کے درد کے لیے مجرب ہے۔ ریاح کو تحلیل کرتی ہے قوت اس کی دو برس تک رہتی ہے۔  آخرفصل ربیع میں اگتی ہے۔

 نوٹ: کبیر کی نسبت صغیر زیادہ قوی الاثر ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.