مہوا ، گل چکاں ، مہورا ، موڈا

مہوا  :

 

 لاطینی نباتاتی نام   BASSIA LONGIFOLIA

 

(فارسی ) گل چکاں ۔ ( گجراتی ) مہورا ۔ ( مرہٹی ) موڈا ۔  (انگریزی) انڈین بٹرٹری INDIAN BUTTER TREE ۔

 



 ایک بڑا درخت آم کے درخت سے مشابہ   ۔  اس کے پھول خود بخود گرنے لگتے ہیں اور خشک ہو کر مویز کی مانند ہوجاتے ہیں ۔ ان میں شکر ،  پیسٹ اور انزائم کے اجزا پائے جاتے ہیں  ۔  اس لیے شراب بنانے کے کام آتے ہیں ۔ پھل گول کسی قدر لمبا اس کے اندر سے گٹھلیاں نکلتی ہیں جن کے مغز سے ۴۰ تا ۵۰ فیصد تیل نکلتا ہے ۔  یہ تیل مانند گھی کے ہوتا ہے ۔

 

 رنگ: پھول  سفید پھل زردی مائل ۔

 

ذائقہ : پھول میٹھا ہیک  دار ۔

 

مزاج : گرم  خشک بدرجہ ۲ ۔

 

مقدارخوراک :  گل میوه 44 تا 60 گرام ۔

 

مقام پیدائش :  یوپی ، سی پی ،  بمبئی ، بنگال اور مالابار (جنوبی ہند )  کے جنگلات ۔

 

افعال و استعمال : مقوی باہ ، مولد منی اور مولد شیر ہے ۔ 24 گرام پھولوں کو 251 ملی لیٹر تازہ دودھ میں ملا کر پینا نامردی بوجہ ضعف عامہ میں بہت فائدہ کرتا ہے۔ پھولوں کا حلوا بھی بنا کر کھایا جاتا ہے اور ان سے بہار ، اڑیسہ ، بمبئی وغیرہ میں شراب بھی کشید کی جاتی ہے جو قابض مشہتی اور مقوی ہے ۔ اس کی گٹھلی کے مغز کے تیل سے صابن بنایا جاتا ہے۔ چراغ میں جلانے اور گھی میں ملاوٹ کرنے کے بھی کام میں لایا جاتا ہے ۔ نیز وجع مفاصل ، درد کمر وغیرہ  سر دردوں پر مالش کرتے ہیں ۔  کھلی مچھلیوں کو زہر دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ اس کو جلانے سے جو دھواں نکلتا ہے حشرات الارض اور چوہوں کو مار دیتا ہے ۔ گل مہوہ  بریاں بطور میوہ بکثرت کھاتے ہیں اور اس کے پتے دودھ  بڑھانے کے لیے بکریوں کو کھلاتے ہیں ۔ اس کے خشک پھولوں کی ورم خصیہ میں ٹکور کی جاتی ہے۔

 

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.