لوکاٹ ، لکھوٹ ، لٹکو

لوکاٹ  :

 لاطینی/ نباتاتی نام  ASPHODELUS TENUIFOLIUS CAVAN

 

(بنگالی) لکھوٹ ۔ (ہندی) لٹکو ۔(انگریزی) اری اوبو ۔ ٹریا جاپونیکا ERIOBOTRYA JAPONICA ۔



 مشہور پھل ہے ۔ اس کا درخت امرود کے درخت کے برابر ہوتا ہے۔ پھول اور پھل گچھوں میں لگتے ہیں ۔ یہ درخت ہندوستان میں انگریز لاۓ تھے ۔

رنگ: گہرا زرد  ۔

ذائقہ : ترش و شیریں ۔

مزاج سرد ۲ ، تر ۲ ۔

مقام پیدائش: ہندو پاکستان ۔ اس درخت کو انگریز یورپ سے برکوچک ہندوستان میں لائے تھے۔ بنگال میں بکثرت پیدا ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال : قاطع صفرا ،  مسکن حرارت ہے۔ پیاس بجھاتا ہے۔ صفرا اور خون کی حدت کو دور کرتا ہے اور اکثر صفراوی اور خونی بیماریوں میں مفید ہے ۔  قدرے قابض بھی ہے ۔ اس کا شربت نہایت خوش ذائقہ ہوتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.