گوشت
بھیڑ :
(عربی)
لحم الضان ۔ (فارسی ) گوشت گوسفند ۔ (سندھی) گھٹے جو گوشت ۔
(انگریزی) مٹن MUTTON
۔
بکری کے گوشت
کی نسبت اس میں چربی ذیادہ ہوتی ہے۔
رنگ: گوشت سرخ
، چربی سفید ۔
ذائقه:
پھیکا ۔
مزاج:
گرم تر ۲۔
مقدار خوراك:
نصف پاؤ دن بھر میں ۔
افعال واستعمال: کثیر الغذا ، گاڑھا خون پیدا کرتا ہے ۔ مقوی
اعضا بدن فربہ کرتا ہے ۔ بھیڑ کا زیادہ چکنا گوشت دیر ہضم ہوتا ہے اور ضعیف المعدہ
اشخاص کو موافق نہیں آتا ۔ منگنی محلل
اورام ہے۔