کاسنی جنگلی ، طرخشقون ، کاشنی دشتی ، کادور

کاسنی جنگلی  :

 لاطینی نباتاتی نام  TARAXACUM OFFICINALE

 (عربی) طرخشقون ۔ (فارسی) کاشنی دشتی۔ (ہندی) کا دور۔  (انگریزی) وائلڈاین ڈائو WIDENDIVE-




اس کے پتے کاسنی بستانی کے پتوں سے چھوٹے اور دبیز ہوتے ہیں اور پتوں کے گہرے دندانے شیر کے دانتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔ اس لیے انگریزی میں اس کو ڈنڈی لین DANDELION( شیر دندی) بھی کہتے ہیں ۔

ابن سینا نے طرخشقون کے نام سے اس کا بیان لکھا ہے اور محیط اعظم میں کاسنی دشتی کے نام سے اس کا ذکر کیا گیا ہے ۔

رنگ: سبز، پھول نیلگوں ۔

 ذائقه: تلخ

مزاج: گرم خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراك: تین گرام ۔

افعال و استعمال: ملطف ، اخلاط ، غلیظ ، محلل ورم اور مدر بول ہے ۔ سدے کھولتی ہے۔ معدہ کو قوت دیتی ہے اور ملین ہے ۔ استسقاء ، تپ مرکب کہنہ اور وجع مفاصل کے لیے مفید ہے۔

کیمیائی تجزیہ : اس میں وٹامن A,B,C اور خصوصاََ وٹامن A وافر مقدار میں دیگر معدنیات کے ساتھ پایا جاتا ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.