نیلوفر ، چھوٹا کنول ، کرشن کمل ، کالا کمل ، نسرین ، کمیاں ، واٹر للی

نیلوفر  :

 

 لاطینی نباتاتی نام  NYMPHAEA ALBA LINN

 

(ہندی) چھوٹا کنول ۔ (مرہٹی) کرشن کمل ۔ ( کاٹھیاواڑ ) کالاکمل ۔  (عربی) نسرین ۔ (پنجابی) کمیاں ۔ (انگریزی) واٹرللی WATER LILLY  ۔

 



 یہ پودا پانی میں اگتا ہے ۔ اس کے صاف اور نرم پتے پانی پر تیرتے دکھائی دیتے ہیں ۔  اور اس کا پھول گول صراحی دارسطح آب سے اونچا نکلا ہوا ہوتا ہے خاص خوشبو ہوتی ہے رنگ ہلکا نیلا یا بنفشی ۔

 

ذائقه : پھیکا ۔

 

مزاج : سرد تر ۲ ۔

 

مقدارخوراک: 3 تا 7  گرام ۔

 

 مقام پیدائش: ہندو پاکستان کے گرم حصوں میں ہر جگہ تالابوں اور جوہڑوں میں برسات کے بعد پیدا ہوتا ہے ۔

 

افعال و استعمال: مقوی دل و دماغ ، مسکن حرارت صفرا کی تیزی کو توڑتا ہے۔ پیاس کو تسکین دیتا ہے ۔ نیند آور گرم سر درد کو مفید ہے۔ سینے کی خشکی کو باطل کرتا ہے۔ پھول کا سونگھنا گرم مزاجوں کو بالخصوص نافع ہے ۔ آنتوں کے زخم کو فائدہ بخشتا ہے ۔  نیلوفر کی جڑ اوپر سے سیاہ اندر سے زردی مائل سفید ہوتی ہے ۔ اس کو آگ میں بھون کر کھاتے ہیں ۔  سرخ پھول والی نیلوفر کی جڑ ابال کر مرض بواسیر میں بطور غذا کھلاتے ہیں ۔ نیز

اس کے بیجوں کی کھیر پکا کر کھائی جاتی ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.