گھی ، سمن ، روغن زرد ، گیہ ، گھرت

گھی  :

(عربی) سمن ۔ (فارسی) روغن زرد ۔ (سندھی) گیہ ۔ (بنگلہ) گھرت ( انگریزی) کلیریفائیڈ بٹر CLARIFIED BUTTER ۔



مشہور عام ہے ۔ گھی جتنا تازہ ہواچھا ہے ۔

رنگ: سفید  وزرد ۔

ذائقه: پھیکا ۔

مزاج: گرم تر ۔

 افعال و استعمال: دافع تعفن ،  ملین طبع اور مرطوب جلد ،  مسکن درد اور محلل اورام ہے۔ عام طور سے غذا میں کھایا جاتا ہے، بدن کو قوی کرتا ہے۔ گرمی اور تری پہنچا کر جسم کو فربہ کرتا ہے۔ بدن میں بعض زہروں کے نفوذ و اثر کا مانع ہے۔ مکھن میں مصری ملا کر خشک کھانسی اور حلق کی خشونت دور کرنے کے لیے چٹاتے ہیں ۔ گھی کی کثرت ملین شکم ہے ۔ مقوی بدن ، مقوی باہ اور مسمن بدن ۔ حلووں میں شامل کر کے کھلاتے ہیں ۔  خواہ کسی طریق سے کھائیں اس کی مقدار 50 گرام روزانہ سے زائد نہ ہونی چاہیے۔

سنکھیا اور افیون خورده  نیز مارگزیدہ کوشیر گاؤ کے ہمراہ  بار بار پلا کر قے کراتے ہیں اور بدن کوخشونت خشکی اور خارش دور کرنے کے لیے یا کمزور بچوں کو طاقت پہنچانے کے لیے بدن پر مالش کرتے ہیں ۔

مرہموں میں بالعموم دھویا ہوا مکھن استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض ورموں مثلاََ گھٹیا وغیرہ میں مالش کرنا مفید ہے۔  دواؤں میں عام طور پر گائے کا گھی مستعمل ہیں ۔ اگر گھی کو ذیادہ عرصہ تک رکھنا ہو تو اس میں نمک کی ڈلی ڈال دیتے ہیں ۔

(غیر سمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.