گوار پھلی ، گنوار پھلی

گوار پھلی  :

 لاطینی نباتاتی نام   CYAMPOSIS TETRAGONOLOBA

(ہندی) گنوار پھلی ۔



اس کو بھٹ کی پھلی بھی کہتے ہیں۔ ان پھلیوں میں موٹھ کی طرح دانے ہوتے ہیں ۔ دو تین انچ لمبی ہوتی ہیں چھوٹی پھلیوں کو بستانی اور بڑی اور سخت رگوں والی کو جنگلی کہتے ہیں ۔

رنگ :  سرخ مائل بہ سیاہی ۔

 ذائقہ: پھیکا ۔ مونگ کی پھلی کی طرح ہوتا ہے ۔

مزاج گرم تر ۔

مصلح : ہردھنيا ۔

افعال و استعمال :  قابض اور دیر ہضم ہے۔ اس کی نرم پھلیوں کو سکھا کر رکھ چھوڑتے ہیں ۔ اور بوقت ضرورت تیل یا گھی میں تل کر نمک مرچ  چھڑک کر کھاتے ہیں۔  بادی کے مرض والے کو نہ کھانا چاہیے ۔  پتوں کے رس کو آنکھوں میں لگانے سے رتوندی کے مرض میں نفع ہوتا ہے۔  تل اور گوار کی پھلی کوکوٹ کر پکا کر چوٹ پر باندھتے ہیں  ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.