کنگھنی ، ارزن ، دخن

کنگھنی  :

( فارسی ) ارزن ۔ (عربی) دخن۔

 



ایک قسم کے غلے کا دانہ ہے ۔ باریک اور گول ، اوپر بھوسی ہوتی ہے جو نہایت نازک ہوتی ہے اور جلد ہی دانے سے جدا ہو جاتی ہے۔

رنگ: بچؤیجوں کا رنگ سفیدی مائل ہوتا ہے ، اور اندر دانہ زرد رنگ کا ہوتا ہے۔

مزاج :  سرد درجہ اول میں خشک درجہ دوم میں ۔

مقام پیدائش:  فصل خریف میں پیدا ہوتی ہے ۔

مصلح: مصطگی ۔

افعال و استعمال: قليل الغذا ، حابس شکم اور قابض ہے۔ خشکی پیدا کرتی ہے مگر نہ اتنی جتنا باجرا کرتا ہے ۔ دودھ اور شکر کے ساتھ کھانے سے منی پیدا کرتی ہے۔ دودھ میں پکائیں تو اس کی خشکی کم ہو جاتی ہے اور غذائیت بڑھ جاتی ہے۔ پیشاب لاتی ہے اسلیے اس کا کھانا استسقاء اور سوءالقنیہ کو نافع ہے۔ اس کو پوٹلی میں باندھ کر گرم کر کے درد کے مقام پر اس سے سینکنا نافع ہے ۔ محلل بھی ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.