کنکول مرچ

کنکول مرچ  :

 لاطینی/ نباتاتی نام  PIPER CUBEBA OFFICINALIS

 (انگریزی)CUBEBS ۔



 پیپلی کے برابر ایک درخت کا پھل ہوتا ہے جو مرچ سیاہ کے مشابہ لیکن اس سے بڑا ہوتا  ہے ۔

رنگ: بھورا ۔

ذائقه: تلخ و تیز ۔

مزاج :  گرم و خشک بدرجه دوم ۔

مقدارخوراك: نصف گرام سے ایک گرام تک ۔

افعال و استعمال: مدربول ، مقوی معدہ اور کاسر ریاح ہے۔ متلی کو روکتی ہے۔ بھوک بڑھاتی ہے بلغم اور ریاح کے فساد کو دفع کرتی ہے اور مصری کے ساتھ اس کے سفوف کی پھکی دینے سے پیشاب کی رکاوٹ دور ہوتی ہے ۔

 ( غیرسمی )

کیمیائی تجزيه: معلوم ہوا ہے کہ کنکول میں حسب ذیل اجزا پاۓ جاتے ہیں ۔ اڑنے والا تیل CUBBEHIN روغن دار رال ، پیپرین ،  فیٹی ایسڈ ،  گوند ،  کاربوہائیڈریٹ ، موم ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.