سورنجان تلخ ، سورنجاں مر

سورنجاں تلخ   :

 لاطینی/ نباتاتی نام COLCHICUM LUTEUM BAKER

 (فارسی ) ۔ (عربی ) سورنجاں مر ۔ (انگریزی)KASHMIRI HERMODACTYLS ۔




یہ بارہ ماہ سبز رہنے والا ایک چھوٹا سا پودا ہے ۔ اس کے پتھے تھوڑے سے ہوتے ہیں ۔ جڑ گرہ دار اور بیضوی شکل کی ہوتی ہے اور یہی دوا مستعمل ہے۔ یہ جڑیں ماہ مئی میں جمع کرلی جاتی ہیں اور ان کو ہلکی دھوپ میں خشک کرلیا جاتا ہے۔ سورنجاں تلخ کی جڑ اور بیجوں میں ایک ، جوہرکالچی سین پایا جاتا ہے ۔

رنگ: زرد ۔

ذائقه: تلخ۔

 مزاج : گرم درجه سوم خشک درجہ سوم ۔

مقدار خوراک: 125 ملی گرام سے 375 ملی گرام تک ۔

مقام پیدائش: کوہ مری سے کشمیر اور چمبہ کے جنگلات بالائی ہزارہ ، مالاکنڈ ، خیبر اور کرم ایجنسی ، انگلستان ، آئرلینڈ ، مصر ۔

افعال و استعمال: محلل اورام اور مسکن درد ہے۔ جوڑوں کے درد کے لیے گل روغن کے ہمراہ مالش مفید ہے ۔ اس کو وجع مفاصل اور نقرس میں داخلاََ و خارجاََ استعمال کرتے ہیں ۔ اسے اطباء اندرونی طور پر استعمال نہیں کرتے حالانکہ طب جدید میں یہی دوا مستعمل ہے۔

 (قریب بسم)

 کیمیاوی تجزیه : الکائیڈ کالچی سین ،  کاربوہائیڈریٹ اور گوند موجود ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.