گوشت چڑیا ، لحم العصفور ، گوشت کنجشک ، جھرکی جو گوشت

گوشت چڑیا  :

 (عربي) لحم العصفور ۔ (فارسی) گوشت کنجشک ۔ ( سندھی) جھرکی جوگوشت ۔  (انگریزی) سپیروز میٹ SPARROW'S MEAT ۔



مشہور پرندہ ہے ۔ بالعموم گھروں چھتوں وغیرہ کے اندرگھونسلا بناتا ہے۔

رنگ: بھورا ۔

ذائقہ: پھیکا  ۔

مزاج:  گرم  خشک ۔

مصلح: ترشیاں ۔

افعال و استعمال: کثیر الغذا ، مقوی باہ ، بدن فربہ کرتا ہے ۔ ملطف ہے ۔  بلغمی وعصبی امراض مثلاََ استسقاء ، فالج  ، لقوہ ، ضعف جگر اور استرخا آلہ تناسل کو مفید ہے۔  چڑوں کا مغز مقوی باہ معاجین میں شامل کرتے ہیں ۔ مغز سر کنجشک نر شہد خالص باہم مخلوط  کر کے اس میں صاف کپڑا لت کر کے اندام نہانی میں رکھنا اور اسکو نکالنے کے بعد مباشرت کرنا معین حمل ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.