مجیٹھ ، فوہ ، عروق احمر ، فوتہ الصبح ، منجشٹا ، منجھٹ

مجیٹھ  :

 لاطینی/ نباتاتی نام  RUBIA CORDIFOLIA LINN

(عربی) فوہ ۔ عروق احمر۔ (فارسی ) روناس ۔ فوۃ الصبح ۔ ( بنگالی) منجشٹا ۔ (سندھی) منجھٹ ۔ (انگریزی) انڈین میڈر INDIAN MADDER۔



ایک بیل نما پہاڑی پودے کی جڑ ہے جو کہ گول ، پتلی ، نرم اور کئی گز لمبی ہوتی ہے۔ بازار میں اس کی خشک جڑ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ملتے ہیں ۔ اس کی شاخوں پر تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر چار چار پتے اکٹھے لگتے ہیں ۔۔ پتوں کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے کانٹے ہوتے ہیں اور اس کا پتا بھنگ کے مشابہ مگر لمبائی میں چھوٹا ہوتا ہے ، کپڑوں کو چمٹ جاتا ہے ۔

 

رنگ: سرخ سیاہی مائل ۔

 

ذائقہ : شیریں تیز قدرے تلخ اور کسیلا ۔

 

 مزاج: گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراک: تین گرام سے پانچ گرام تک ۔

 

مقام پیدائش: شمالی مغربی پہاڑی علاقوں میں اس کی کاشت بکثرت ہوتی ہے ۔

 

 افعال و استعمال : مدرحیض و بول ، مفطح سدہ  جگر و طحال اور جالی ہے ۔ اس کو زیادہ تر پیشاب اور حیض کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ مدر بول ہونے کی وجہ سے ورم جگر وطحال اور یرقان میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔ آیورویدک گرنتھوں میں مجیٹھ کو کئی مصفی خون جوشاندوں مثلاََ  منجشٹھا آدی کواتھ  ، برہت منجشٹھا آدی کواتھ  وغیرہ میں شامل کیا گیا ہے ۔۔۔ بچہ جننے کے بعد مجیٹھ کے جوشاندہ سے نفاس کھل کر آجاتا ہے ۔ جالی ہونے کی وجہ سے چھائیاں ،  داد ، برص ، بہق اور جلد کے دھبوں کو مٹانے کے لیے شہد یا سرکہ کے ہمراہ لیپ کرتے ہیں ۔ اس کا باریک سفوف بطورسنون دانتوں کے درد کو مفید ہے۔ کپڑا رنگنے کے کام آتی ہے۔

 

( غیرسمی )

کیمیائی تجزیہ: مجیٹھ میں رال ، گلوکوز ، چونے کا نمک ،  PURPURIN ،  اور زرد رنگ موجود ہے ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.