ماہودانہ ، سپرج

ماہو دانہ  :

 لاطینی نباتاتی نام   EUPHORBIA HYPERCIFOLIA

(انگریزی) سپرج SPURGE  -



 ایک شیر دار نبات دو دھاری ہے جو گز تک بلند اور انگلی کے برابر موٹی ہوتی ہے۔ اس کا پھل ایک جھلی میں بند ہوتا ہے۔ ہر تھیلی میں تین دانے ہوتے ہیں جو علیحدہ علیحدہ پردوں میں لپٹے ہوتے ہیں  ۔ یہ مٹر کے دانے سے بڑے ہوتے ہیں ۔

 

رنگ: مغز سفید ۔ پھول زرد ، سرخ ، بھورے ، پتے سبز ۔

 ذائقه: گری قدرے شیریں ۔

 

مزاج: گرم۲۔ خشک۲۔

 

مقدارخوراک: ۲ گرام ۔

 

مقام پیدائش: عراق و ہند ۔

 

مصلح: انیسوں، کتیرا ، سرد اشیا ۔

 

بدل: نصف وزن جمال گوٹہ ۔

 

افعال و استعمال: ماده بلغمی کو دستوں کے ہمراہ نکالتا ہے۔ ورم اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے اور قولنج اور گٹھیا کومفید ہے۔ قوت اس کی دو برس تک رہتی ہے۔

(غیرسمی ) 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.