شیشم :
لاطینی/ نباتاتی نام DALBERGLA SISSOO ROXB
(عربی
) ساسم ۔ (فارسی) شیشم پاؤ سات۔(بنگلہ ) شیشوکات ۔( مارواڑی) برج بھا ۔ ( پنجابی)
ٹاہلی ۔ ( سندھی) ٹاری ۔ (انگریزی) ڈ برجیا سائسو DABERGIA SISSO ۔
مشہور عام
درخت ہے جس کی لکڑی مضبوط اور قیمتی ہوتی ہے ۔ اس کے پتے گول اٹھنی (سکہ ) کے
برابر گول نوک دار ہوتے ہیں۔ پھلیاں گچھوں میں لگتی ہیں۔ اس کی لکڑی کا برادہ
دواءََ مستعمل ہے۔
رنگ: لکڑی پختہ سیاہی مائل سرخ ، پھول زرد ۔
ذائقہ: قدرے تلخ ۔
مزاج: گرم و
خشک بدرجہ دوم ۔
افعال و
استعمال: مصفی خون اور نافع امراض سوداوی ہے ۔ اس کی لکڑی کا برادہ خارش ، پھوڑے ،
پھنسیوں ، برص ، آتشک ، کوڑھ میں نقوعاََ یا شربت بنا کر استعمال کیا جا تا ہے ۔
قاتل کرم شکم ۔ پتوں سے بالوں کو دھونا بالوں کو لمبا کرتا ہے۔ اس کے پتوں کو پیس
کر چرس چنڈی ( جوتے کی رگڑ سے جو زخم پاؤں پر ہوجاتا ہے ) پر طلا کرنا بہت مفید
ہے۔ اس کے پتوں کو گرم کر کے باندھنے اور اس کے جوشاندہ سے دھونے سے پستان کا ورم
اتر جاتا ہے ۔ بعض اطباء کونپل شیشم 12 گرام سیاہ مرچ ۳ عدد پانی میں پیس چھان کر
مرض جنون میں استعمال کراتے ہیں .
(غیرسمی
)
