شیکہ کائی ۔
(سکا کائی) :
لاطینی نباتاتی نام ACACIA CONCINNA
(ہندی) کرنجی ۔
کو چی ۔ (بنگالی) بنریٹھا ۔ کانٹا کا چھا ۔ ( گجراتی) سیکے کالی ۔
(انگریزی) اکیشیا کون سنا ACACIA CONCINNA -
ایک درخت ہے
جس پر چھوٹے چھوٹے اور باریک کانٹے لگتے ہیں ۔ اسکی گھنڈی دار کلی کھلتی ہے تو مثل
کیکر کے پھول کے ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد پھلی لگتی ہے جو کیکر کی پھلی کی مانند لیکن
اس سے چوڑی ہوتی ہے۔ اس کے اندر بیج بھی کیکر کے بیجوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔
مزاج: گرم و
خشک درجہ اول ۔
افعال و
استعمال: اس کو زیادہ تر عورتیں سر کے بال دھونے کے لیے استعمال کرتی ہیں ۔15 گرام
پھلیاں ڈھائی پاؤ پانی میں پکا کر سر دھونے سے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور بفا دور
ہوجاتی ہے۔
اندرونی طور
پر ملین ، منفث بلغم اور مانع تپ لرزہ ہے۔ اس کے نازک و نرم پتوں کو نمک املی اور مرچ کے ساتھ پیس کر بطور چٹنی
استعمال کرتے ہیں ۔ صفراوی مزاجوں کے لیے
مفید ہے۔