صابون ، صابن ، سوپ

صابون   :

(فارسی ) صابون (عربی)(سندھی) صابن۔ (انگریزی) سوپ SOAP ۔



مشہور ہے۔ مختلف طریقوں سے بناتے ہیں ۔

رنگ: مختلف ۔ جیسا رنگ دیا جاۓ ۔

ذائقه : شور ۔

مزاج  : گرم خشک بدرجہ سوم ۔

افعال و استعمال: بچوں کی قبض رفع کرنے کے لیے اس کا شافہ بنا کر مقعد میں رکھتے ہیں ۔ اس کو پانی میں حل کرکے حقنہ کیا جائے تو اجابت ہوکر آنتیں صاف ہوجاتی ہیں ۔ اس کو ہم وزن مہندی کے پتوں کے ہمراہ لیپ کرنے سے زانو کا درو، چہرے کی سیاہی اور جھائیں دفع ہوتے ہیں۔

 منفج ومفجر اورام ، اکال ، جالی ، مانع حمل ، مسہل ، مدرحیض اور قاتل کرم شکم ہے ۔ خون کو صاف کرتا ہے ۔ مانع تبخیر، حرارت کو تسکین دیتا ہے ۔ دافع کیفیت تیزابی ہے اور مسہلہ دواؤں کے ہمراہ دیتے ہیں ۔

 لیکن یونانی اطباء اسے خوردنی طور پر استعمال نہیں کرتے ۔

( سم قاتل)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.