کبر کی جڑ ، اصل الکبر ، بیخ کبر

کبر کی جڑ :

لاطینی/ نباتاتی نام   CAPPARIS SPINOSA




(عربی ) اصل الکبر ۔ ( فارسی) بیخ کبر۔ (انگریزی) روٹ آف سیپر پلانٹ ROOTS OF CAPER PLANT  ۔

ایک خاردار درخت کی جڑ ہے ۔ اس کا پھل مثل کھیرے کے ہوتا ہے۔ اس لیے اس کو خیارکبر کہتے ہیں ۔ جڑ سفید رنگ کی بڑی اور لمبی ہوتی ہے ۔ اس کا پوست موٹا ہوتا ہے۔ جو خشک ہونے پرلکڑی سے جدا ہوجاتا ہے اور پوست بیخ کبر کے نام سے مستعمل ہے ۔ بعض اطباء نے کبر کو کریل کا مترادف قرار دیا ہے۔

 رنگ: سفید ۔

ذائقه: تلخ ۔

مزاج: گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

مقدار خوراك: 4 گرام سے 7 گرام ۔

افعال و استعمال : جالی ، محلل اورام  وریاح  ہے ۔ بلغمی وعصبی امراض دماغی ، وجع مفاصل ، نقرس ، عرق النسا کو نافع  ،  درد دنداں کو رفع کرنے کے لیے پوست بیخ  کبر کو سرکہ میں جوش دے کر غرارے کراتے ہیں ۔ ورم طحال تحلیل کرنے کے لیے اس کا پھل سرکہ میں پروردہ  کرکے کھلاتے ہیں ۔

کیمیائی تجزیہ: معلوم ہوا ہے کہ کبر میں روئین نامی جوہر ہوتا ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.