صعتر ، ساتھر ، اوشن ، سبخوشیش

صعتر (ساتھر) :

لاطینی/ نباتاتی نام   ZATARIA MULTIFLORA

(عربی) صعتر . (فارسی) اوشن ۔ ( سندھی) ساتھر ۔ ( بنگلہ ) سبخوشیش (انگریزی)WILD MARGORAM ۔




ایک قسم کی بوٹی ہے ۔ بستانی صحرائی کئی اقسام ہیں ۔ سیاہ رنگ کا صعتر فارسی کہلاتا ہے اور سفید رنگ کا صعتر جوزی ۔ بعض غلطی سے صعتر کو پودینہ سمجھ لیتے ہیں ۔

رنگ: پھول نیلا ، پتا سبز ۔

ذائقه: تیز و خوشبودار ۔

مزاج : گرم خشک درجہ دوم ۔

بدل : پہاڑی پودینہ ۔

مقدارخوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک ۔

مصلح: کتیرا وملينات ۔

افعال و استعمال : مسکن ، محلل اور کاسر ریاح ہے ۔ درد دنداں میں اس کے جوشاندے سے غرغرے کرتے ہیں ۔ ورموں کو تحلیل کرنے کے لیے سرکہ یا شہد کے ہمراء پیس کر ضماد کرتے ہیں ۔ اس کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں ٹپکانا جالے اور پھولے کو زائل کرتا ہے۔ کھانسی ، دمہ ، درد مثانه ، درد رحم ، کولہے کا درد اورسنگ گردہ اور مثانہ میں مناسب ادویہ کے ساتھ اس کا جوشاندہ یا خیساندہ پلاتے ہیں ۔

 زائد رطوبت سے معدہ و جگر کو پاک کرتا ہے۔ ریاح کو چھانٹتا ہے اور سدہ کھولتا ہے۔ دماغ پر ابخرات کے صعور کا مانع ہے ۔ علامہ سویدی کا قول ہے کہ اگر دوائے مسہل میں صعتر فارسی ملا دی جاۓ خواہ ایک گرام کے قریب ہی کیوں نہ ہوتو قے نہیں ہونے دیتی ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.