ہرن کھری ، لیلی بوٹی ، لیلا بوٹی ، ہوف

ہرن کھری  :

لاطینی/ نباتاتی نام   CORCHORUS FASCICULARIS LAM

 

(پنجابی)  لیلی بوٹی ۔ (سندھی) لیلا بوٹی ۔ (انگریزی) ہوف HOOF۔

 



ایک بیلدارگھاس ہے جو اپنی پاس کی چیز پر لپٹ جاتی ہے ۔ اس کا پتا مثلث نوک دار مشابہ سم ہرن کے ہے ۔ ریتلی زمین یا چنے کے کھیت میں خودرو پیدا ہوتی ہے ۔ سوائے برسات ہر موسم میں ملتی ہے ۔

 

رنگ: پھول سفید کٹوری نما۔

 

 ذائقہ: کسیلی تلخ ۔

 

مزاج: گرم خشک۔ ۳ ۔

 

مقدار خوراک: 9 گرام۔

 

 افعال و استعمال: مصفی خون ، محلل و منضج اورام  ہے ۔ کھجلی اور کوڑھ کو نافع ہے ۔ اس کو تنہا یا برسونڈی اور مرچ سیاہ کے کوٹ کر امراض فساد خون مثلاََ  خارش ، جذام اور آتشک وغیرہ میں پلاتے ہیں۔  اور اس کو پیس کر بطور ضماد اورام پر لگاتے ہیں ۔ ورم تحلیل ہوجاتا ہے یا پختہ ہوکر پھوٹ جاتا ہے۔

(غیر سمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.