سنگ یہود ، حجر الیہود ، یہود دانہ ، جیوز سٹون

سنگ یہود  :

(فارسی) ۔ ( عربی) حجرا لیہود ۔ (سندھی) یہود دانہ ۔ (انگریزی) جیوز سٹون JEWS STONE ۔





بلوطی شکل کا لمبا پتھر ، برابر بیر کے ، دونوں طرف سے نوک دار ہوتا ہے ۔

 رنگ: سفید ۔

مزاج: گرم ا ۔ خشک ۲۔

مقدار خوراک: ایک گرام سے ڈیڑھ گرام تک۔

 بدل: سنگ سرماہی۔

 افعال و استعمال: مثانہ میں جمے ہوئے خون کو پیشاب کی راہ سے پگھلا  کر نکال دیتا ہے۔  درد گردہ کو مفید ہے۔ پتھری توڑتا ہے ،مدر بول ہے۔ پتھری پیدا نہیں ہونے دیتا۔ اس کا کشتہ بکثرت مستعمل ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.