کرفس پہاڑی ، قطراسالیون ، کرفس کوہی ، اجمود ، ولجان

کرفس پہاڑی  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   APIUM GRAVEOLENS LINN




 (عربی) قطرا سالیون ۔ ( فارسی) کرفس کوہی ۔ ( بنگلہ ) اجمود ۔ (سندھی) ولجان ۔ (انگریزی) وائلڈ سلری WILD CELERY ۔

اجوائن کے مشابہ تیز خوشبودار باریک تخم ہوتے ہیں ۔  یہی تخم دواءََ  مستعمل ہیں ۔

رنگ: سیاہ ۔

ذائقہ: قدرے تلخ ۔

مزاج: گرم و خشک درجہ سوم ۔

مقدار خوراك: 3 گرام سے۵  گرام ۔

 مصلح: تخم کاسنی ۔

بدل: پرسیاؤ شاں ، امراض سینہ کے لیے ۔

افعال و استعمال: کاسر ریاح ،  مفتح  ، مدر بول و حیض ، مخرج مشیمہ و جنین ہے ۔ ان بیجوں میں سے زرد رنگ کا تیل نکلتا  ہے جس کو ایپی اول کہتے ہیں اور ڈاکٹر اسے بمقدار ۳ سے ۵ بوند انہی فوائد کے لیے بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔  درد قولنج ،  مروڑ اور درد پہلو کو تسکین دیتا ہے ۔ اس کے شیرہ میں لتہ تر کرکے رکھنا بچے کو مع مشیمہ کے گرا دیتا ہے۔

( غیرسمی)

 کیمیائی تجزیہ: کرفس میں حسب ذیل اجزا موجود ہیں ۔

اڑ نے والا تیل ،  گندھک ، پروٹین ، لعاب دار ماده ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.