کرم کلہ (بند گوبھی) :
لاطینی نباتاتی نام BRASSICA OLERACEA
(عربی
) بقلہ الانصار ۔ ( فارسی ) کرتب ۔ (انگریزی) کے بیج CABBAGE
مشہور سبز
ترکاری ہے ۔
رنگ: سبز ۔
ذائقه: پھیکا
قدرے کسیلا ۔
مزاج: معتدل ۔
افعال و
استعمال: قابض اور نفاخ ہے ۔ بطور تر کاری پکا کر کھاتے ہیں ۔ ردی غذا ہے ۔ سوداوی
غلیظ خون پیدا کرتا ہے ۔ اگر بکری کے گوشت کے ساتھ پکائیں تو بہتر ہے ۔ اس کی کثرت
پریشان خوابوں کے دیکھنے اور فاسد خیالات پیدا ہونے کا موجب ہے ۔ معدے کو مضر ہے۔