گل سیوتی ، گل نسرین ، گل مشکین ، سے اتی ، شونتی

گل سیوتی   :

 لاطینی نباتاتی نام HIBICUSROSA-SINENSIS LINN

 ( عربی ) گل نسرین ۔( فارسی) گل مشکین ۔ ( بنگلہ ) سے اتی ۔ (گجراتی)  شونتی (انگریزی) چائنا روز CHINA ROSE ۔



سیوتی کا پودا گلاب سے بہت مشابہ ہوتا ہے لیکن اس کے پتے قدرے بڑے شاخیں کچھ موٹی اور پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور یہی دواء مستعمل ہیں۔

 رنگ: سفید ۔

ذائقه: پھیکا ۔

مزاج :  گرم و خشک بدرجہ اول ۔

مقدار خوراك: 5 گرام تا 7 گرام ۔

افعال و استعمال: مفرح قلب ، ملطف ،  محلل اورام  وریاح ہے ۔ عام طور سے اس کا گلقند بنا کر استعمال کرتے ہیں اور کبھی عرق یا شیرہ بنا کر پلاتے ہیں ازالہ خفقان اور تفریح قلب کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ سونگھنے سے اعضائے رئیسہ کو تقویت ملتی ہے۔

 (غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.