گل دوپہریا ، بپوریو ، مون فلاور

گل دوپہریا :

( گجراتی ) بپوریو ۔ (انگریزی) مون فلاور MOON FLOWER ۔



ایک چھوٹا کٹورا سا پھول ہے جو کسی قدر گل لالہ سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کا پودا نصف گز تک بلند ہوتا ہے اور اس کے پتے لمبوترے اور کنگرے دار ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ دو پہر کے وقت کھلتا ہے۔ اس لیے اس کو گل دوپہریا کہتے ہیں ۔

رنگ: سرخ و سفید وزرد ۔

ذائقه: پھیکا وقدرے  تلخ ۔

مزاج: گرم۲۔ خشک۲۔

یہ اندرونی طور پرمستعمل نہیں ۔

افعال و استعمال: قابض ، کاسر ریاح اور جاذب رطوبات ہے ۔ اگر اس کے پھول کا پانی نچوڑ کر ناک میں ٹپکائیں تو آدھے سر کے درد کو نافع ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.