کان سلائی ، کجائی ، کرم گجائی ، کن سلا ، کمہار

کان سلائی  :

 (اردو) کان سلائی ۔ ( ہندی) کجائی ۔ (فارسی ) کرم گجائی ۔ (ہزارہ ) کن سلا۔ (پنجابی) کمہار۔



سلائی کی طرح ایک لمبا کیڑا ہے جو برسات میں پیدا ہوتا ہے اور نمناک جگہوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کے بہت سے باریک پاؤں ہوتے ہیں۔ اس پر باریک بال اور خطوط دائروں کی طرح ہوتے ہیں جب اس کے بدن پر کوئی چیز لگاتے ہیں تو حلقے کی طرح اکٹھی ہو جاتی ہے ۔

رنگ: سرخ مائل به تیرگی ۔

مزاج :  گرم و خشک  بدرجہ سوم ۔

افعال و استعمال: اس کی دھونی عضو تناسل اور خصیوں کو دینے سے باہ بالکل جاتی رہتی ہے۔  روغن کنجد میں رگڑ کر ضماد کرنا فتق میں مفید بیان کیا جاتا ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.