مٹی کھریا ، طین قیمولیا ، گل سفید ، گل قیمولیا ، مٹی کھیری ، کھڑی ماٹی ، کھڑی

مٹی کھریا :

 

(عربی) طین قیمولیا ( فارسی ) گل سفید۔  گل قیمولیا  ۔ ( سندھی) مٹی کھیری۔ (بنگلہ ) کھڑی ماٹی ۔ ( گجراتی) کھڑی ۔ (انگریزی) چاک CHALK ۔



سفید دانہ دار چکنا سفوف جو پانی میں حل نہیں ہوتا  ۔

 

رنگ: سفید ۔

 

ذائقه: پھیکا ۔

 

مزاج: سرد خشک بدرجہ دوم ۔

 

افعال و استعمال: قابض ، مجفف اور دافع تیزابیت ہے اور پرانے زخموں اور پھوڑوں کو بھر لاتی ہے اور گرمی کے ورموں کو اس کالیپ اور چھڑ کنا تحلیل کرتا ہے ۔ ڈاکٹر صاف کی ہوئی کھر یا مٹی بطور قابض داخلاََ استعمال کرتے ہیں ۔

کھریا ، سماق اور ببول کا گوند برابر حصہ تینوں کو پیس لیں ۔ اس میں سے 4 گرام اس قدر شہد میں ملا کر چٹانا پرانے دستوں کو بند کرتا ہے ۔

بطور جزواعظم کھر یا مٹی تمام ولایتی منجنوں (ٹوتھ پاؤڈر) میں مستعمل ہے۔ اکثر مرہموں میں شریک کی جاتی ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.